بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

کوئٹہ کا معذور فنکار بچے فروخت کرنے پر مجبور

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: (رپورٹ: عطیہ اکرم) کوئٹہ کا معذور ٹی وی فنکار نصیر محمد شہی غربت سے تنگ آکر بچے فروخت کرنے پر مجبور ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ کے سینئر اداکار نصیر محمد شہی نے غربت سے تنگ آکر اپنے بچوں کو فروخت کرنے کے لیے احتجاجی کیمپ لگالیا۔

اداکار نے کہا کہ میں نے پریس کانفرنس بھی کی اور حکام کو بتایا کہ اگر آپ میری داد رسی نہیں کریں گے تو میں اپنے بچوں کو فروخت کردوں گا۔

- Advertisement -

انہوں نے نم آنکھوں کے ساتھ کہا کہ ایک بچے کی قیمت میں نے چالیس ہزار روپے لگائی ہے کیا بکرا منڈی میں کوئی چالیس ہزار میں بکرا ملتا ہے۔

نصیر محمد شہی نے کہا کہ اگر میری مدد نہیں کی گئی تو بچی کو بھی فروخت کردوں گا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ثقافت بلوچستان کی جانب سے وظیفہ بند کردیا گیا ہے، میں معذوری کی وجہ سے کوئی کام نہیں کرسکتا۔

اداکار نے بتایا کہ نیا سیکریٹری کلچر جب سے آیا ہے انہوں نے کسی کے پیسے کم تو کسے کو دینا ہی بند کردیے ہیں اور اپنے من پسند لوگوں کے پیسے بڑھا دیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں