پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

کوئٹہ میں دہشتگردی، ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کوئٹہ میں دہشتگردی واقعے کے بعد ملک بھر میں پولیس سینٹرز کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

کوئٹہ پولیس ٹریننگ پردہشتگردوں کاری وار ہے، کراچی سمیت ملک بھرمیں سیکیورٹی الرٹ جاری ہے، آئی جی سندھ نے صوبے بھر میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے پولیس ٹریننگ سینٹر، کالجز اور اسکولز کی غیرمعمولی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کردی۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ تمام ایس ایچ اوز اپنے تھانوں میں حاضری یقینی بنائیں اور تمام حساس مقامات اور سرکاری عمارتوں کی سیکیورٹی سخت کی جائے جبکہ شہر کے داخلی راستوں اور ناکوں پر بھی سیکیورٹی سخت کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

لاہورمیں سخت سیکیورٹی انتظامات کا حکم دیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدراشرف نے پولیس عمارتوں کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا، عمارتوں پر تعینات اہلکاروں کی اسکروٹنی کی ہدایت بھی کردی۔

جڑواں شہروں میں بھی فورسز نے ایئرپورٹ اور پولیس لائنز سمیت دیگر اہم مقامات پر چیکنگ کا عمل سخت کردیا ہے، راولپنڈی میں آپریشن کے دوران تینتیس مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔


مزید پڑھیں : کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ، 60 اہلکار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک


یاد رہے کہ گذشتہ روز کوئٹہ میں سریاب روڈ پر قائم پولیس ٹریننگ سینٹر پرتین دہشت گردوں کے حملےمیں 60اہلکار شہید اور 118 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ فورسزکی کارروائی میں3دہشت گرد بھی مارے گئے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں