تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سانحہ کوئٹہ: دو مزید زخمی دم توڑ گئے ، شہدا کی تعداد72 ہوگئی

کوئٹہ: سانحہ کوئٹہ میں شہادتوں کاسلسلہ جاری ہے، دہشت گرد کارروائی میں زخمی ہونے والے مزید دو افراد جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق افراد کی تعداد باہتر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سول اسپتال دھماکے کے انتیس شدید زخمیوں کو آرمی چیف کی ہدایت پر کراچی منتقل کردیا گیا جبکہ دھماکے کے دیگر زخمیوں کو سی ایم ایچ کوئٹہ سمیت شہر کے مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔


 مزید پڑھیں : کوئٹہ دھماکا: 27زخمی کراچی منتقل


ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی ٹیم نے ڈی ایس پی سی آئی اے اور ایس ایچ اوسٹی کے ساتھ ملکر کام شروع کردیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشت گردوں نے شرپسندی کے لئے آٹھ کلو بارودی مواد اور اسٹیل کے بنے بال بیئرنگ استعمال کئے۔


 مزید پڑھیں : کوئٹہ: سول اسپتال میں دھماکا، 70افراد جاں بحق، 112 زخمی


تفتیشی ٹیموں نے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے بعض مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے ملنے والی ٹانگوں کو فارنزک ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔


 مزید پڑھیں:  سانحہ کوئٹہ، شہداء کی مختلف شہروں میں نمازِ جنازہ ادا


ڈی آئی جی منظور سرور کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت کیلئے نادرا سے رابطے میں ہیں، جائے وقعہ سے ملنے ٹانگوں کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ ممکنہ طور پر خودکش حملہ آور کی ہوسکتی ہیں۔

دوسری جانب سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے افراد کی میتیں ان کے ورثاء کےحوالے کی جارہی ہیں اور ان کی نمازجنازہ بلوچستان کے مختلف شہروں میں اداکی جارہی ہے، جس میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

Comments

- Advertisement -