تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کوئٹہ خیزی چوک میں 30 منٹ میں 2 دھماکے، ریسکیو رضاکار جاں بحق، 13 زخمی

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں خیزی چوک پر 30 منٹ میں 2 دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں ریسکیو رضاکار جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کا شہر ایک بار پھر دھماکوں سے گونج اُٹھا، خیزی چوک پر دھماکے کے نتیجے میں ریسکیو رضاکار جاں بحق ہوگیا جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں ایئرپورٹ، خروٹ آباد تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی شامل ہیں، زخمیوں کو سول اور ڈی ایم سی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

خیزی چوک پر دھماکے کے بعد پولیس پارٹی وقوعہ پر پہنچی تھی، پہلا دھماکا نجی کمپنی کے ٹرمینل کے اندر اور دوسرا باہر ہوا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا اندازہ نہیں ہوسکا ہے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، دو خودکش حملہ آوروں سمیت چھ دہشت گرد ہلاک

خیزی چوک میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

بی ڈی ایس ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی کوچ کمپنی کے ٹرمینل میں پہلا دھماکا بھی بارودی مواد کا تھا، پہلے دھماکے میں آدھا کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دوسرا دھماکا 12 کلو گرام دھماکا خیز مواد کے ذریعے کیا گیا، دونوں دھماکے ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی کاروائی کے دوران دو خود کش حملہ آوروں اور خاتون سمیت 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک سکیورٹی اہلکار شہید تین زخمی ہوگئےتھے۔

یاد رہے کہ ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے دو روز قبل پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ کوئٹہ میں محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کے خدشات موجود ہیں۔

Comments

- Advertisement -