کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں کوئلہ کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں 7 کانکن جاں بحق ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں کوئلہ کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 7 کانکن جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
مائنر ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی کانکنوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمی کانکنوں کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق کانکنوں کو چھٹی کے باوجود کام پر بلایا گیا تھا، پاکستان سینٹرل مائنر لیبر فیڈریشن کے مطابق ملک میں کانوں کے حادثات میں سالانہ اوسطاً 200 افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ: ڈیگاری سانحہ میں نو کان کن جاں بحق، آپریشن ختم
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ کانوں میں حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں، حفاظتی اقدامات سے متعلق کان مالکان بھی ذمہ داریاں پوری کریں، تاکہ اس طرح کے نقصان سے بچا جاسکے.
واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں ڈیگاری میں کوئلہ کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں 9 کانکن جاں بحق ہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس مئی میں کوئٹہ کے نزدیک کوئلے کی کانوں میں دھماکے کے نتیجے میں 23 کانکن جاں بحق ہوگئے تھے۔