بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

کوئٹہ میں المناک ٹریفک حادثہ،بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں المناک حادثہ رونما ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کوئٹہ کے علاقے منگچر میں کار اور مسافر کوچ کے درمیان دلخراش حادثہ پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کے تین بچے شامل ہیں، بد قسمت خاندان کراچی سے پشین جا رہا تھا، میتوں کوشہید نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

لیویز حکام کے مطابق حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،  واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کے متعدد مسافر زخمی

ریسکیو کے مطابق حادثہ برفباری کے باعث بننے والی پھسلن اور کوچ کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

کوئٹہ میں آئے روز ٹریفک حادثات کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا رہتا ہے، چند روز قبل کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کی 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں