تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

فتح کے باوجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل سے باہر

کراچی: پی ایس ایل فائیو کے 30 ویں اور آخری لیگ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی تاہم اس فتح کے باوجود کوئٹہ اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی نہ کر سکا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کا 151 رنز کا ہدف کوئٹہ نے 5 وکٹوں پر حاصل کر لیا، کوئٹہ کو اگلے مرحلے میں پہنچنے کے لیے 150 رنز سے فتح درکار تھی یا پھر ہدف 3 اوورز میں حاصل کرنا تھا۔

مطلوبہ نتائج حاصل نہ کرنے کی صورت میں کوئٹہ کی ٹیم کا سفر اختتام کو پہنچا اور وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

گلیڈی ایٹرز کے باہر ہونے کے بعد سیمی فائنل کی لائن اپ مکمل ہوگئی ہے، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں فائنل فور میں پہنچ چکی ہیں۔

ملتان سلطانز کا پشاور زلمی کےدرمیان پہلاسیمی فائنل ہوگا جب کہ دوسرا سیمی فائنل کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان 17 مارچ کو ہوگا۔ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

قبل ازیں کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتا اور بیٹنگ کو ترجیح دی۔ کنگز کو ابتدا میں ہی شرجیل خان کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا جو بغیر کوئی اسکور کیے نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے، دوسری وکٹ پر کپتان بابر اعظم نے افتخار احمد کے ساتھ مل کر مجموعے کو 30 تک پہنچایا تو ون ڈاؤن افتخار احمد 21 رنز بنا کر چلتے بنے۔

تیسری وکٹ پر بابر اعظم اور ڈیلپورٹ نے 42 رنز جوڑے، بابر اعظم چھکا لگانے کی کوشش میں 72 کے ٹوٹل پر کیچ آؤٹ ہوگئے انہوں نے 32 رنز بنائے۔

چوتھی وکٹ پر ڈیلپورٹ اور والٹن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 73 رنز کی قیمتی پارٹنرشپ قائم کی اور اسکور کو 145 تک پہنچایا، اس دوران بائیں ہاتھ کے بیٹسمین ڈیلپورٹ نے نصف سنچری بنائی جب کہ والٹن 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دو رنز کے اضافے کے ساتھ ڈیلپورٹ بولڈ ہوگئے، وہ 62 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ہوم ٹیم نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 150 رنز بنائے، محمد رضوان صفر اور اسامہ میر ایک اسکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نسیم شاہ نے 2، سہیل خان، فواد احمد اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پی ایس ایل کی سب سے بڑی فرنچائز کراچی کنگز پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اگلے مرحلے میں پہنچنے کے لیے آج آخری موقع ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو کراچی کنگز کو 150رنز سے ہرانا ہوگا یا پھر کراچی کنگز کو 3اوورز میں شکست دینی ہو گی۔

کراچی کنگز نے مستقل کپتان عماد وسیم کو آج ڈراپ کیا ہے اور ان کی جگہ بابر اعظم کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، ٹاس کے موقع پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ عماد وسیم کو آج کےمیچ میں آرام کروایا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے تاہم کنگز کو کم سے کم اسکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

Comments

- Advertisement -