تازہ ترین

عمران خان کی گرفتاری کیلیے کوئٹہ پولیس لاہور روانہ

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کیلیے کوئٹہ پولیس کی ٹیم وارنٹ کے ہمراہ لاہور روانہ ہوگئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن سٹی کی سربراہی میں 6 رکنی ٹیم آج شام لاہور روانہ ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

دو روز قبل عبد الخلیل کاکڑ نامی شہری نے کوئٹہ کے بجلی گھر تھانے میں عمران خان کے خلاف اداروں کے خلاف ہرزہ سراہائی کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

عبد الخلیل کاکڑ نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان نے ریاستی اداروں کے افسران کے خلاف بلاجواز اشتعال انگیز تقاریر کر کے نفرت پھیلائی۔

آج کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ بشیر احمد بازئی کی عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Comments

- Advertisement -