جمعرات, نومبر 7, 2024
اشتہار

آپریشن ردالفساد ، وزیرستان سے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے جنوبی اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں کرتے ہوئے اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری مقدار برآمد کرلی۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالفساد کے تحت سرچ آپریشن جنوبی وزیرستان کے گاؤں پونگا کلی جبکہ شمالی وزیرستان کے گاؤں ایدک، سوات کے علاقوں رور نگر ویلی اور مٹہ کے علاقے جٹ گرام میں کیے گئے۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا، کارروائی کے نتیجے میں اینٹی ایئر کرافٹ گن، 303 رائفلز، ڈیٹونیٹرز سمیت بارودی سرنگیں برآمد ہوئیں۔

علاوہ ازیں کارروائی کے نتیجے میں مختلف نوعیت کےہتھیاروں کی گولیاں جبکہ وزیرستان ایجنسی میں کارروائی کے نتیجے میں طیارہ شکن گنز، 12.7 ایم ایم کی بندوقیں بھی برآمد کی گئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں