پاکستان کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کی سرجری کے بعد صحت سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی۔
پاکستان کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ طبیعت ناسازی کے سبب اسپتال میں داخل تھیں جہاں گزشتہ دن ان کی سرجری تھی جو کہ کامیاب سے ہوگئی ہے۔
سابقہ گلوکارہ کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے اُن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں اُنہیں اسپتال کے بیڈ پر دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
رابی پیرزادہ کے تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سابقہ گلوکارہ کی تصویر جاری کرتے ہوئے اطلاع دی گئی کہ اب کی سرجری کامیابی سے ہو گئی ہے اور وہ صحتیاب ہورہی ہیں۔
سابقہ گلوکارہ کی سوشل میڈیا ٹیم نے بتایا کہ آپ کی دعاؤں کا بہت شکریہ، رابی پیرزادہ اب بہتر ہیں، باقی باتیں وہ اپنی قرآن کلاس میں کریں گی۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ رواں ماہ کی دوسری تاریخ کو بھی رابی پیرزادہ کو طبیعت بگڑنے کے سبب اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ رابی پیرزادہ گلوکاری، اداکاری، ماڈلنگ اور شوبز انڈسٹری کی چکا چوند دنیا چھوڑ کر دین کے کاموں میں اپنا وقت سرف کرتی ہیں، رابی پیرزادہ آن لائن قرآن کلاسز بھی دیتی ہیں۔