اشتہار

رابعہ کلثوم اور ہانیہ عامر کی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رابعہ کلثوم اور ہانیہ عامر کی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ رابعہ کلثوم نے ہانیہ عامر کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس میں دونوں اداکاراؤں کو ہنسی مذاق کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر مسکراتے ہوئے رابعہ کلثوم کا گلا دبا رہی ہیں جبکہ ایک تصویر میں ہانیہ عامر ان کے ساتھ خوشگوار موڈ میں موجود ہیں۔

- Advertisement -

رابعہ کلثوم نے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کے سیٹ سے ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ ہانیہ عامر کو کھری کھری سنا رہی ہیں۔

اس سے قبل رابعہ کلثوم نے وہاج علی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’سعد بھائی ہمیشہ فوٹو بومبنگ کرتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں رابعہ کلثوم ’نیلو‘ وہاج علی (سعد) کی بہن کا کردار نبھا رہی ہیں۔

رابعہ کلثوم سوشل میڈیا پر اکثر ڈرامے کے سیٹ سے تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، اس سے قبل بھی انہوں نے ہانیہ عامر (ماہی) کی بھائی (سعد) کے ساتھ رخصتی پر تصویر شیئر کی تھی۔

اداکارہ نے مزاحیہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’رخصتی‘ ہوگئی۔‘

ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وہاج علی (سعد)، ہانیہ عامر (ماہی)، زاویار نعمان (گلوکار، اریب) مرکزی کردار نبھا رہے ہیں دیگر کاسٹ میں شہود علوی، جاوید شیخ، سبینا سید، رابعہ کلثوم، انجلین ملک، نور الحسن، سلمیٰ حسن ودیگر شامل ہیں۔

’مجھے پیار ہوا تھا‘ کے ہدایت کار بدر محمود ہیں جبکہ اس کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں