جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

جعلی کرنسی بنا کر لوگوں کو لوٹنے والا 3 رکنی گروہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت میں جعلی کرنسی بنا کر لوگوں کو لوٹنے والے 3 رکنی گروہ کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے جعلی کرنسی اور نوٹوں کے سائز کے پیپرز برآمد کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جعلی کرنسی بنا کر لوگوں کو لوٹنے والے 3 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ، سی آئی اے پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے شہری سے ساڑھے 6لاکھ نقدی اور موبائل فون بھی لیا تھا۔

حکام نے بتایا کہ ملزمان سے لاکھوں روپےجعلی کرنسی اور نوٹوں کے سائز کے پیپرز برآمد کئے جبکہ مختلف نوٹوں کے رنگ کے کیمیکل اور سائز کی ڈائی بھی ضبط کرلی گئی ہے۔

ملزم شاہ زیب خود کو اسٹیٹ بینک کا ڈائریکٹرظاہر کرتا تھا، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ بھی اسلام آباد میں سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران جعلی کرنسی تیار کرنیوالے گینگ کے 3کارندوں کو گرفتار کیا تھا اور ملزمان سے ایک لاکھ 50ہزار روپے کی جعلی کرنسی برآمد کی تھی۔

ملزمان میں محمدجہانگیر،شاہ زیب،ملک محمدیونس شامل تھے ، بعد ازاں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں