پیر, مئی 5, 2025
اشتہار

رافیل طیارے اڑانے کیلئے دل گردہ چاہیے، خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی پائلٹ تو چائے پی کرچلے جاتے ہیں، رافیل طیارے اڑانے کیلئے دل گردہ بھی تو چاہیے۔

یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہی، انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں جعفرایکسپریس حملے کے ثبوت بھی پیش کریں گے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے اب بھی جنگ کا خطرہ موجود ہے لیکن رافیل طیارے اڑانے کیلئے دل گردہ بھی تو چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی پائلٹ تو چائے پی کر واپس چلے جاتے ہیں، پاک بھارت کشیدگی کا حل پہلگام واقعے کی آزادانہ تحقیقات میں ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ آج کے اجلاس کا مقصد سیاسی جماعتوں سے تجاویز لینا تھا، قومی یکجہتی کے اظہار کو بانی پی ٹی آئی کی شرکت سے مشروط کرنا کوتاہ اندیشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات حب الوطنی کو مشروط کرنے کے مترادف ہے، قومی مسئلے کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے جوڑنا حب الوطنی نہیں ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پلواما واقعے کے وقت ہماری قیادت بھی بانی پی ٹی آئی کی فرمائش پر قید تھی،
جیلوں سے باہر موجود قیادت نے بانی پی ٹی آئی کی بلائی گئی بریفنگ میں شرکت کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے اس بریفنگ میں ہمارے ساتھ بیٹھنے سے انکار کیا، ہم نے کبھی قومی اتحاد میں رخنہ نہیں ڈالا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وطن اور اس کی سلامتی شخصیات اور لیڈر شپ سے زیادہ اہم ہے، پاکستان کو تاقیامت دوام ہے،ان شااللہ۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ بڑے بڑے محترم لیڈر آئے اور اس دنیا سے رخصت ہوگئے، لیڈر اپنی یادیں چھوڑ جاتے ہیں اور قومیں زندہ رہتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں