ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

بھارت: سابق وزیر کو رسیوں سے باندھ دیا گیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں سابق وزیر کو رسیوں سے باندھ دیا گیا، وجہ جان کر آپ بھی حیران ہوجائینگے۔

واقعہ کچھ یوں ہے کہ آندھرا پردیش میں کانگریس پارٹی کے سرگرم رہنما پارٹی سے کنارہ کشی کرنے کے بعد عام زندگی گزاررہے ہیں، حال ہی میں وہ بلدیاتی انتخابات میں سامنے آئے۔

رگھوویرا ریڈی اپنی بیوی کے ساتھ ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے ان کی سادگی کو سراہا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کانگریس کے سابق رہنما کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں انہیں ایک کھمبے سے بندھے ہوئے دکھایا گیا ہے، یہ تصاویر خود رگھوریرا ریڈی نے شائع کیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں جے شری رام نہ کہنے پر مسلمان نوجوان پر تشدد

رگھوریرا ریڈی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میری پوتی سمیرا جو اس بات پر ناراض تھی کہ میں اس کے ساتھ زیادہ وقت نہیں گزارتا ، مجھے گھر میں رہنے اور اس کے ساتھ کھیلنے کے لیے باندھ دیا گیا ہے۔

سابق وزیر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں