جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

باکسنگ میچ: رحیم پردیسی نے فیروز خان کو ناک آؤٹ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

معروف یوٹیوبر رحیم پردیسی نے لاہور میں ہونے والے باکسنگ میچ میں پاکستان کے مقبول اداکار فیروز خان کو شکست دے دی۔

فیروز خان ایک خوبصورت اور پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار ہیں جو اپنی شاندار پرفارمنس کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے کئی پاکستانی سپر ہٹ ڈراموں میں کام کیا ہے جس میں اے آر وائی کی ڈرامہ سیریل عشقیہ بھی شامل ہے۔

حال ہی میں اداکار فیروز خان نے 15 فروری کو لاہور میں ہونے والے باکسنگ میچ کی وجہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہے تھے، یہ میچ فیروز خان اور ڈیجیٹل تخلیق کار رحیم پردیسی کے درمیان ہوا، جس میں رحیم پردیسی فاتح بن کر ابھرے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

رحیم پردیسی نے باکسنگ میچ میں 1 کے مقابلے 4 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی، دونوں فائٹرز نے5 راؤنڈز کے مقابلے کے دوران سخت محنت کی لیکن فیروز خان ایک موقع پر توجہ کھو بیٹھے جس کا رحیم پردیسی نے فائدہ اٹھاتے ہوئے فتح حاصل کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اس فائٹ کے دوران مکے لگنے کے سبب فیروز خان کو چہرے پر معمولی چوٹ بھی آئی، اداکار کی ناک سے خون بھی بہنے لگا تھا لیکن ان سب کے باوجود دونوں فائٹرز نے ایک دوسرے کے لیے احترام کا مظاہرہ کیا۔

اس کے علاوہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں فیروز خان کا پیارا بیٹا سلطان اپنے باپ کی شکست دیکھ کر رونے لگا، جس کے بعد اداکار نے بریک ٹائم میں آکر بیٹے کو چپ کروانے کی کوشش بھی کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں