رحیم یارخان : گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یارخان میں سی ٹی ڈی کے دفتر کے باہر ہونے والے خود کش دھماکے کے خود کش بمبار کا خاکہ تیار کر لیا گیا، حملے میں خاتون سمیت تین افراد زخمی بھی ہوگئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں جمعے کو سی ٹی ڈی کے دفتر کے باہر ہونے والے خود کش دھماکے کے حملہ آور کا خاکہ تیارکرلیا گیا ہے۔
پولیس کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی ملتان میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ پانچ کالعدم تنظیموں کیخلاف درج ہوا۔ جس میں دہشت گردی، اقدام قتل، ایکسپلوزیو ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں : رحیم یارخان: سی ٹی ڈی کے دفتر کے باہرخودکش دھماکا،3افراد زخمی
مقدمےمیں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی العالمی ،کالعدم تحریک طالبان پاکستان،سپاہ صحابہ پاکستان ،جنداللہ گروپ ،شہریار محسود گروپ پرشبہ ظاہرکیا گیا ہے، رحیم یار خان خود کش دھماکے میں راہ گیرخاتون اوردو پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔