پیر, جون 17, 2024
اشتہار

خواتین کے اکاؤنٹ میں ہر ماہ 8500 روپے جمع کرانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

دہلی: بھارت میں کانگریس رہنماء راہول گاندھی نے کامیابی کی صورت میں خواتین کے اکاؤنٹ میں ہر 8500روپے جمع کرانے کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق راہول گاندھی نے کانگریس پارٹی کے امیدوار کنہیا کمار کی حمایت میں شمال مشرقی دہلی پارلیمانی حلقہ کے جی ٹی بی انکلیو، دلشاد گارڈن کے ڈی ڈی اے گراؤنڈ سے جلسہ عام سے خطاب کیا۔

کانگریس رہنماء نے شمال مشرقی دہلی کے عوام کا اتنی گرمی میں آنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہماری لڑائی بابا صاحب بھیم راو امبیڈکر، مہاتما گاندھی، جواہر لعل نہرو اور کروڑوں ہم وطنوں کے لئے بنائے گئے آئین کی حفاظت کے لیے ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کروڑوں لوگوں کے تحفظ اور حقوق کے تحفظ کے لیے بنائے گئے آئین کو پھاڑنے کی کسی میں ہمت نہیں، آئین کو تباہ کرنے کا کام کوئی نہیں کر سکتا، کانگریس پارٹی کروڑوں لوگوں کے ساتھ مل کر آئین کو بچائے گی۔

راہول گاندھی نے کہا کہ آئین میں سوچ پرانی ہے لیکن سب کی سوچ کو ملا کر آئین بنایا گیا ہے۔ بی جے پی کے لوگ قبول کرتے ہیں کہ اگر ہم ایک بار پھر اقتدار میں آئے تو ہم اس آئین کو ختم کر دیں گے، پھاڑ کر پھینک دیں گے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ ہم کسانوں اور مزدوروں کو ان کے حقوق دلائیں گے، اگنی ویر اسکیم کو ختم کریں گے اور فوج میں مستقل ملازمتیں دیں گے۔

شہری راشن پانی گھروں پرجمع کرلیں، برطانوی حکومت کی ہدایت

کانگریس رہنماء کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کو 8500 روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ اتنی گرمی میں آئے ہیں۔ آنے والی 25 تاریخ کو ایک بار پھر سے گرمی برداشت کرلیں تاکہ بے روزگاری نہ جھیلنی پڑے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں