منگل, نومبر 19, 2024
اشتہار

رافیل طیاروں کی ڈیل: مودی نے 30 ہزارکروڑامبانی کی جیب میں ڈالے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: کانگریس پارٹی کے صدر راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ رافیل طیاروں کی ڈیل میں براہ راست نریندرمودی کا نام آرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی نے 30 ہزارکروڑامبانی کی جیب میں ڈالے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی امبانی کوڈیل دلانا چاہتے تھے اس لیے رافیل وقت پرنہ آئے، مودی کے خلاف کارروائی کی جائے۔

- Advertisement -

کانگریس پارٹی کے صدر راہول گاندھی نے مزید کہا کہ رافیل طیاروں کی ڈیل میں براہ راست نریندرمودی کا نام آرہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی سپریم کورٹ میں رافیل طیاروں کے معاہدے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال نے حکومت کی نمائندگی کی تھی۔

بھارتی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ رافیل طیاروں کے معاہدے سے متعلق دستاویزات چوری ہوچکی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کانگریس جماعت کے صدر راہول گاندھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ رافیل طیاروں کے دھوکے میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر مقدمہ چلانے کے لیے کافی ثبوت ہیں۔

راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ جرم ثابت کرنے والی رافیل طیاروں کی فائلیں چوری کروا کرمودی نے کرپشن چھپانے کی کوشش کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں