جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر راہول گاندھی کی مودی سرکار پر کڑی تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: کانگریس رہنما راہول گاندھی نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ طاقت کے غلط استعمال سے ہماری قومی سلامتی پر بہت سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے اپنے ایک ٹویٹ میں مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں منتخب نمائندوں کو قید کرنا بھارتی آئین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو زمین کے ٹکڑوں نے نہیں، وہاں کے لوگوں نے بنایا ہے، مقبوضہ و جموں کشمیر کی تقسیم سے قومی اتحاد کو تقوت نہیں ملے گی۔

مزید پڑھیں: آرٹیکل 370 ختم کرنے پر بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امرندر سنگھ برہم

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ امرندر سنگھ نے آرٹیکل 370 کے خاتمے کو غیرآئینی قرار دیتے ہوئے مرکزی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

امرندر سنگھ کا کہنا تھا کہ کشمیر پر آرٹیکل 370 ختم کرنا غیرآئینی عمل ہے، مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی آئین میں تبدیلی غیرقانونی ہے۔

وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب امرندر سنگھ نے آرٹیکل 370 کے حق میں مظاہروں پر بھی پابندی لگادی تھی۔

یاد رہے کہ کانگریس کے ترجمان جے ویر شیرگل نے کہا تھا کہ ریاستی اسمبلی سے منظوری کے بغیر صدر آرٹیکل 370 ختم نہیں کرسکتے ہیں، اسمبلیاں تحلیل ہوں پھر بھی آرٹیکل 370 ختم نہیں کیا جاسکتا ہے، افسوس ہے قانون اور آئین کا دور ختم ہوچکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں