اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

’بغیر وارنٹ کے چھاپے مارے جارہے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ بغیر وارنٹ کے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے لکھا کہ ’پولیس، ایف آئئی اے اور دیگر نے پھر پرویز الٰہی کی رہائشگاہ پرچھاپہ مارا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے گھر پر چھاپہ مار کر آپ کو لگتا ہے کہ ہم عمران خان کو چھوڑ دیں گے؟ دوبارہ سوچ لیں۔

- Advertisement -

گجرات پولیس نے چوہدری پرویزالٰہی کے گھر کا محاصرہ کر لیا ہے ، پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو مکمل طور پر اپنے گھیرے میں لے لیا ہے آنے جانے والے تمام راستوں کو مکمل سیل کردیا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے مکمل طور پر میرے گھر کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ان کی جانب سے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پرویز الہٰی نے بتایا کہ ابھی تھوڑی دیر قبل محمد خان بھٹی کو بھی سندھ سے گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ لاہور میں بھی ان کی رہائش گاہ پر چھاپا مارا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سےدروازے توڑ کرگھر کی تلاشی لی گئی اس دوان پولیس نےمحمد خان بھٹی کی سرکاری رہائش سےملازم نبیل کو حراست میں لے لیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں