اشتہار

’ادویات ذخیرہ کرنے والوں‌ پر چھاپے مارے جائیں‌ گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نگراں وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد نیاز کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک سے درآمد کی جانے والی ادویات ڈالر کی قیمت کے باعث سپلائرز نہیں منگوا رہے، جو لوگ جان بوجھ کر ادویات ذخیرہ کر رہے ہیں، اُن پر چھاپے مارے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نجی اسپتال میں سو سے زائد گردوں کی پیوندکاری مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں میڈیا سے گفتگو میں نگراں وزیر صحت نے کہا کہ ڈینگی کے کیسز کم اور ملیریا کے کیسز بڑھ رہے ہیں، لیکن ملیریا کی ادویات کی قلت ہے جسے کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انھوں نے عندیہ دیا کہ صوبے میں ادویات کی قلت پر آج سے میڈیکل اسٹورز پر چھاپے مارے جائیں گے۔

- Advertisement -

نگراں وزیر نے کہا سرکاری اسپتالوں میں ملیریا کی ادویات کی فراہم کو یقینی بنا دیا ہے، انسولین کی بھی کمی کا سامنا ہے، اربوں روپے حکومت سندہ فلاحی اداروں کو دے رہی ہے، جس کا حساب ہمیں نہیں مل رہا، سب کا آڈٹ کرنے کو کہا ہے۔

ڈاکٹر سعد خالد نیاز کا کہنا تھا کہ ان اداروں کو واضح کرنا پڑے گا کہ محکمہ صحت سندھ ان کو سپورٹ کر رہا ہے، کسی ایسے ادارے کو پیسے نہیں دیں گے جس کی آڈٹ نہ ہو۔ انھوں نے کہا کہ پرائمری ہیلتھ کیئر پر فوکس کیا ہے، کینسر کیسز اور خود کشی کے واقعا کا اندراج شروع کر دیا گیا ہے، تاکہ رجسٹری بن سکے۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں