ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ریلوے حکام کا ٹرین آپریشن کی بحالی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریلوے حکام سے سکھر میں سیلابی پانی کم ہونے کے بعد ہفتہ 10 ستمبر سے سکھر تک ٹرین آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق سکھر میں سیلابی پانی میں کمی کے باعث ٹرین کو لاہور سے سکھر تک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور، راولپنڈی اور پشاور سے روہڑی تک مسافر ٹرین سروس شروع کی جائیگی۔

محکمہ ریلوے کے مطابق ہفتہ 10 ستمبر کو خیبر میل روہڑی سے اپنے مقررہ وقت صبح پونے6 بجے روانہ ہوگی، جو براستہ ملتان، لاہور، راولپنڈی پشاور جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور سے کراچی اور کوئٹہ ٹرین آپریشن بند کر دیا گیا

واضح رہے کہ طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث گزشتہ ماہ 26 اگست سے ٹرین آپریشن معطل کردیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں