ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

رمضان کیلیے ریلوے بکنگ کے اوقات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ ریلوے کے ریزرویشن دفاتر کے15 رمضان تک کے دفتری اوقات جاری کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پیر سے جمعرات مارننگ شفٹ صبح  8 بجے سے سہ پہر 1 بجے تک ہو گی جب کہ پیر سے جمعہ دوپہر کی شفٹ دوپہر 1 بجے سے شام 6 بجے تک ہو گی۔

15رمضان کے بعد بکنگ آفس نماز، افطار کے وقفے کے بعد 9 بجے تک کھلے رہیں گے۔ جمعہ کو ساڑھے 12 سے دوپہر 2 بجے تک نماز کا وقفہ ہو گا۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک کے دوران دفتری اور کاروباری اوقات کا اعلان کردیا، بینکس صبح نو بجے سے سہ پہر ساڑھے تین بجے کھلیں رہیں گے۔

پیر سے جمعرات مالیاتی ادارے صبح 9 سے سہ پہر ساڑھے 3 تک کھلے رہیں گے، عوام کیلئے بینک صبح9 سے دوپہر 2 بجے تک کھلیں گے۔

جمعہ کوبینک ،مالیاتی ادارےصبح ساڑھے8سےدوپہر ایک بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ پیر سے جمعرات 2 سےڈھائی بجے تک نماز کا وقفہ ہو گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں