ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، عوام کیلئے ریل کا سفر بھی مشکل ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ریل کا سفر بھی مشکل ہوگیا ، ریلوے کا کرائے بڑھانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا تاہم حتمی منظوری وزارت ریلوے دے گی۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ریلوے کا کرائے بڑھانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل بڑھنے سے پاکستان ریلوے کو روزانہ پونے دو کروڑ روپے اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق ٹرینیوں کے کرایوں میں دس ، پندرہ اور بیس فیصد تین تجاویز تیار کی گئی ہے تاہم ریل کرایوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزارت ریلوے دے گی۔

خیال رہے نومبر 2021 میں ٹرینیوں کے کرایوں میں دس فیصد اضافہ کیا گیا تھا ، ریلوے کے کرائے بڑھائے تو ریلوے کے مالی مشکلات میں بہت اضافہ ہوگا۔

واضح رہے شہباز حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک ساتھ 30 روپے اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔

بعد ازاں پٹرول اچانک تیس روپے مہنگا ہونے پر شہری پھٹ پڑے تھے، شہریوں کا کہنا تھا کہ بچوں کھانا کھلائیں یا پیٹرول بھروائیں، دل چاہتا ہے خود کو آگ لگالیں، مہنگائی کم نہیں کرسکتے تو حکومت میں آئے کیوں؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں