لاہور: چین سے 2 سال پہلے خریدے گئے 58 ریلوے انجنوں میں سے 10 خراب ہو گئے، وزیر ریلوے نے انجنوں کی خرابی اور خریداری سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔
پاکستان ریلویز کے ذرائع کے مطابق چین سے 2 سال پہلے خریدے گئے 58 ریلوے انجنوں میں سے 10 میں کریک آ گیا ہے۔
چینی کمپنی نے ان انجنوں کی عمر 20سال بتائی تھی۔ انجنوں کی خرابی پر وزارت ریلوے نے چینی کمپنی سے رابطہ کیا، جس کے بعد چینی انجینیئرز انجنوں کا جائزہ لینے کیلئے کل 8 فروری کو لاہور پہنچ رہے ہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے انجنوں کی خرابی اور خریداری کے بارے میں حکام سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔