تازہ ترین

چین کو منانے میں کامیابی حاصل کر لی: سعد رفیق

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ ایم ایل ون کے لئے چین کو منانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا کہ ایم ایل ون کے لئے احسن قبال کی زیر قیادت وفد چین گیا، ایم ایل ون کے لئے چین کو منانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ گذشتہ حکو مت نے ایم ایل ون پر کو ئی کام نہیں کیا، حکو مت آتی جاتی رہتی ہیں ریاستی کاموں کو نہیں رکنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون کی لاگت ساڑھے 6 سے 10 ارب ڈالر پر چلی گئی ہے، گزشتہ حکو مت کی عد م توجہ کی وجہ سے ایم ایل ون کی لاگت بڑھی ہے۔

سعدرفیق کا کہنا تھا کہ موہنجو دڑو ایکسپر یس بحال کر دی گئی ہے، ٹرین 10 بوگیوں پر مشتمل ہو گی، 870 مسافر سفر کر سکیں گے۔

وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال شدید بارشوں سے ریلوے ڈھانچہ بری طر ح متاثر ہوا، ر یلوے ٹریک بھی بارشوں سے بر ی طر ح متا ثر ہوا تھا، ریلوے افسران اور ملازمین نے دن رات کام کر کےٹریک بحال کیے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیلاب اور دہشت گردی سے پل اور پشتے تباہ ہو ئے، سبی، ہر نائی سیکشن پر مسافر اور کوئلےکی ٹرین چلارہے ہیں، ان سیکشن میں روڈ نیٹ ورک نہ ہو نے کے برابر ہے۔

Comments

- Advertisement -