جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

ملک بھر میں ریلوے آپریشن بند کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بارش اور سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کے باعث ملک بھر میں ٹرین آپریشن پانچ روز کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے لاہور پشاور آنے اور جانے والی تمام ریل گاڑیوں کی آمد رفت بند کر دی گئی، نواب شاہ کے قریب اپ اور ڈاؤن ٹریک مکمل ڈوب گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافروں کی زندگی کے تحفظ کے لیے آپریشن بند کیا گیا، آج سے 30 ستمبر تک کے لیے ریلوے آپریشن بند کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: لاہور سے کراچی اور کوئٹہ ٹرین آپریشن بند کر دیا گیا

علاوہ ازیں سکھر اور حیدر آباد میں شدید بارشوں کے باعث ریلوے ٹریک زیرِ آب آگئے جس کے باعث محکمہ ریلوے نے ٹرین آپریشن بند کر دیا ہے۔

30 اگست تک لاہور سے کراچی اور کوئٹہ ٹرین آپریشن بند کر دیا گیا ہے، پانی آنے کی وجہ سے اور مسافروں کی حفاظت کے پیشِ نظر آپریشن معطل کیا جا رہا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافر قریبی ریزرویشن آفس اور آن لائن ایپ سے ریفنڈ لے سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں