جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

محرم الحرام کے پیش نظر ریلوے پولیس نے سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ریلوے پولیس نے محرم الحرام کے پیش نظر ریلوے اسٹیشنز پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی۔

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے دوران عوام کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کےلیے ریلوے پولیس نے اقدامات کا آغاز کردیا۔

آے آئی جی ایڈمن ملک محمد عتیق نے ریلوے اسٹیشن پر چیکنگ کی اور کہا کہ ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنز پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جبکہ ریلوے کی حدود میں مساجد و امام بارگاہوں کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔

ریلوے اسٹیشنز کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کمانڈوز تعینات کردئیے ہیں جبکہ مسافر ٹرینوں میں گشت اور ملازمین کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل پنجاب پولیس نے ریلوے اسٹیشن کے قریب دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خودکش حملہ آور کو گرفتار کیا تھا۔

ریلوے اسٹیشن کے قریب سے خودکش حملہ آور کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پاکستان ریلوے پولیس کی جانب سے ریلوے کی تنصیبات اور اسٹیشنز پر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا تھا۔

حملہ کہاں کرنا تھا ؟ لاہور ریلوے اسٹیشن کے باہر سے گرفتار دہشت گرد کے سنسنی خیز انکشافات

لاہور میں ریلوے اسٹیشن کے باہر سے گرفتار دہشت گرد لیاقت نے دوران تفتیش انکشافات کیا تھا کہ ہم نے پولیس لائنز کے باہر دھماکا کرنا تھا، دھماکے کی ہدایت مکرم خان عرف عمرخراسانی نے دی تھی۔

دہشت گرد نے بیان میں کہا تھا کہ خود کش بمبار لڑکے کا انتظار کررہا تھا، جس کوجیکٹ دینی تھی لیکن گرفتار ہوگیا، حملے کے موقع پر اس کو بیک اپ دینا تھا، حملے کا منصوبہ چند روز قبل بنایا،17 سالہ بمبار پڑوسی ملک کا رہائشی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں