12.4 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

حملہ کہاں کرنا تھا ؟ لاہور ریلوے اسٹیشن کے باہر سے گرفتار دہشت گرد کے سنسنی خیز انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ریلوے اسٹیشن کےباہر سے گرفتار دہشت گرد لیاقت نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس لائنز کے باہردھماکا کرنا تھا، خود کش بمبار  لڑکے کا انتظار کررہا تھا، 17 سالہ بمبار پڑوسی ملک کا رہائشی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے بابر خان کے مطابق لاہور میں ریلوے اسٹیشن کےباہر سے گرفتار دہشت گرد لیاقت نے دوران تفتیش انکشافات کیا کہ ہم نے پولیس لائنز کے باہر دھماکا کرنا تھا، دھماکے کی ہدایت مکرم خان عرف عمرخراسانی نےدی۔

دہشت گرد نے بیان میں کہا کہ خود کش بمبار لڑکے کا انتظار کررہا تھا، جس کوجیکٹ دینی تھی لیکن گرفتار ہوگیا، حملے کے موقع پر اس کو بیک اپ دینا تھا، حملے کا منصوبہ چند روز قبل بنایا،17 سالہ بمبار پڑوسی ملک کا رہائشی ہے۔

- Advertisement -

گذشتہ روز پنجاب پولیس نے ریلوے اسٹیشن کے قریب دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خودکش حملہ آور کو گرفتار کرلیا تھا۔

ریلوے اسٹیشن کے قریب سے خودکش حملہ آور کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پاکستان ریلوے پولیس کی جانب سے ریلوے کی تنصیبات اور اسٹیشنز پر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

ریلوے پولیس نے تمام ڈویژنوں کے ایس پیز کو فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایات کی ہیں جبکہ ملک بھر کے تمام بڑے ریلوے اسٹیشنوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

نمائندے کا کہنا تھا کہ ریلوے اسٹیشوں کے داخلی و خارجہ راستوں پر ریلوے پولیس کے کمانڈوز کو تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ہم ڈسپوزل عملہ بھی ریلوے اسٹیشنز پر موجود رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں