ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

یمنیٰ زیدی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر گئیں۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ یمنیٰ زیدی کو ہیل پہنے سیڑھیاں اترتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم اچانک ہی توازن بگڑتا ہے اور وہ گر جاتی ہیں۔

اداکارہ نے واقعے سے مختلف انسٹاگرام پر پوسٹ بھی شیئر کی اور اپنی خیریت سے آگاہ کیا۔

- Advertisement -

یمنیٰ زیدی نے پوسٹ میں لکھا کہ ’میں صدقے کی طاقت پر یقین رکھتی ہوں، صدقے ہی نے بچالیا ہے، سیڑھیوں سے گرنے کے باوجود میں زخمی نہیں ہوئی بس ہلکی سی خراش آئی اور میں نے اپنا کام مکمل کیا۔‘

واضح رہے کہ اداکارہ کے گرنے کا واقعہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا تھا۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں یمنیٰ زیدی نے بتایا تھا کہ دو لمحات ہیں، ایک تو میری اسکول بس چھوٹ گئی تھی تو میرے بابا مجھے لینے آئے تھے اور ساتھ میں ڈھیر ساری چاکلیٹ بھی لائے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ چاکلیٹ ان کے ہاتھ میں دیکھ کر میں بہت خوش ہوگئی تھی۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ حال ہی میں میرے لیے یہ لمحہ بہت یادگار ہے میں نے ایک ہی رات میں دو ایوارڈز حاصل کیے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں یمنیٰ نے کہا تھا کہ اپنے لیے چیزیں خریدوں تو قیمت پوچھتی ہیں لیکن اگر کسی کے لیے تحفہ لے رہی ہوں تو قیمت بھی نہیں پوچھتی۔

یمنیٰ زیدی کا کہنا تھا کہ مردوں کی آنکھیں، ناخن، جوتے اور آواز متاثر کرتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں