تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

سعودی عرب میں آج سے کیا ہوگا؟

سعودی عرب کی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مملکت میں آج سے بارش کا امکان ہے۔

سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے، اخبار 24  کے مطابق سعودی عرب میں محکمہ موسمیات کے نے کہا ہے کہ بدھ 5 اپریل سے اتوار تک مملکت کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گی ہے کہ عسیر، باحہ، جازان، مکہ مکرمہ اور نجران میں  بدھ کی رات گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، گرد آلود تیز ہوائیں چلیں گی، سیلابی صورتحال کا بھی خدشہ ہے۔

قومی مرکز کا کہنا ہے کہ حائل، قصیم، ریاض اور مدینہ منورہ کے علاقے جمعرات کی شام سے بارش کی زد میں ہوں گے۔ جمعے سے اتوارتک بارش میں شدت آجائے گی۔

سعودی عرب: کاروباری خواتین کی تعداد میں اضافہ

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشرقی ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور گرد آلود تیز ہوائیں بھی چلیں گی،  بارش کا سلسلہ مملکت کے بشتر علاقوں میں آئندہ ہفتے کے آخر تک جاری رہے گا۔

 مکہ شہر، طائف، میسان، اضم، الخرمہ، الجموم، الکامل، بحرۃ وغیرہ کمشنریوں میں بارش کی توقعات ہیں، اس کے علاوہ ریاض شہر سمیت ریجن کی 18 کمشنریوں میں بارش کے آثار ہیں۔ مدینہ منورہ، عسیر، باحہ، جازان، نجران، حائل اور القصیم ریجنوں میں بھی بارش متوقع ہے۔

 مشرقی ریجن کے شہروں دمام، الجبیل، القطیف اور الاحسا وغیرہ میں گرد آلود تیز ہواؤں کے ساتھ  بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ شہری دفاع نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ وہ بارش کے خطرات سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے احتییاطی تدابیر کی پابندی کریں۔

علاوہ ازیں عسیر، طائف، قنفذہ اور رجال المع میں خراب موسمی صورتحال کے باعث بدھ کو اسکول بند رہیں گے، مدرستی پلیٹ فارم کے ذریعے تعلیم آن لائن ہو گی۔

Comments

- Advertisement -