اشتہار

اردو بازار کی دکانوں میں برساتی وسیوریج کا پانی داخل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور شہر کے سب سے بڑے اردو بازار کی دکانوں میں برساتی اور سیوریج کا پانی داخل ہوگیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ اس دوران سیوریج سسٹم اوور فلو ہونے کے باعث صورتحال مزید ابتر ہوگئی ہے۔ شہر کے سب سے بڑے اردو بازار کی دکانوں میں برساتی اور سیوریج کا پانی داخل ہوگیا ہے جس کے باعث بڑی تعداد میں کتابیں کاپیاں اور دیگر سامان خراب ہوگیا۔

بارش کے بعد پانی کی نکاسی کے لیے موثر اقدامات نہیں کیے گئے ہیں جس کے باعث اردو بازار میں تمام سرگرمیاں معطل ہوچکی ہیں۔ بازار میں پیدل چلنا بھی ممکن نہیں رہا ہے جب کہ یکم اگست سے موسم گرما کی تعطیلات ختم اور نئے تعلیمی سال کا آغاز ہونا ہے جس کے لیے طلبہ اور ان کے والدین نصابی کتب اور اسٹیشنر کی خریداری کے لیے وہاں آرہی ہے لیکن انہیں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

- Advertisement -

پانی کے ساتھ سیوریج کی گندگی اور کیچڑ بھی دکانوں میں داخل ہوگیا اور متعلقہ حکام کی جانب سے اس کے اخراج کے لیے کوئی اقدامات نہ کرنے کے باعث دکاندار اپنی مدد آپ کے تحت دکانوں سے گندگی کے اخراج اور پانی نکاسی میں مصروف ہیں جب کہ بلدیہ کراچی اور بلدیہ جنوبی سمیت سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ موقع سے غائب ہے۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں