تازہ ترین

بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی؛ الرٹ جاری

ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں اور بر ف باری کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی پر این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ موسم کی تازہ ترین ایڈوائزری کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے صوبائی اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز سمیت تمام متعلقہ اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بر وقت اور پیشگی اقدامات اٹھانے کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں تاکہ کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان سے بچاؤ یقینی بنایا جا سکے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق صوبائی اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز متعلقہ محکموں کےساتھ رابطہ قائم کر کے حساس مقامات پر ضروری مشینری اور دیگر ایمرجنسی ساز و سامان اور اسٹاف کی موجودگی یقینی بنا ئیں۔

پی ڈی ایم اے اور ڈی ڈی ایم اے کو تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایات تا کہ کسی بھی جگہ موسم کی وجہ سے راستے بلاک ہونے کی صورت میں بر وقت اقدامات کیئے جا سکیں۔ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مقامی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے ضرور ی اقدامات کئے جائیں ۔

متعلقہ اداروں کو مسافروں اور سیاحوں کو موسم کی تازہ ترین صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

Comments

- Advertisement -