پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

کراچی میں 3 دن کیلیے بارش کی پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر قائد میں آئندہ تین دن بوندا باندی ہو سکتی ہے جبکہ تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ آئندہ 3 روز شہر کا مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران شہر کا درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔

علاوہ ازیں سندھ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، سجاول، عمر کوٹ، میرپور خاص اور سانگھڑ میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ حیدر آباد، مٹیاری، ٹنڈو الہٰیار اور جامشورو میں بھی تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں جبکہ مطلع جزوی و مکمل آبر آلود رہا۔ اس کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد رہا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اگلے 6 گھنٹے کے دوران موسم کی صورتحال کے حوالے سے اہم پیشگوئی کی ہے جس کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

شمال مشرقی پنجاب ملحقہ کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ چند مقامات پر بارش ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں