اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

کراچی میں آج بارش کی پیش گوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ موسمیات نے آج کراچی سمیت، ٹھٹھہ، بدین، سکھر، دادو، مٹھی، تھر پارکر، عمر کوٹ میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، کشمیر، گلگت بلتستان میں بادل جم کر برسنے کی توقع ہے، کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی بارش برس سکتی ہے۔

بلوچستان کے علاقوں موسیٰ خیل، بارکھان، لسبیلہ، ژوب، قلات، اور خضدار میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں حبس بڑھ گیا ہے، موسم صبح سویرے سے ہی گرم ہونے لگا ہے، مطلع زیادہ ترصاف ہے لیکن ہوا میں نمی بڑھنے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی شہر میں مطلع زیادہ تر صاف اور جزوی ابر آلود رہے گا، موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، گرمی کی شدت 32 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے، کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 81 فی صد ہے، جنوب مغرب کی سمت سے ہوا 6 سے 12 ناٹیکل میل کی رفتار سے چل رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں