تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

کراچی میں بارش : تین دن میں10 افراد جان کی بازی ہارگئے

کراچی : سندھ میں مسلسل تیسرے روز بھی مون سون کی بارش ہوئی اور کراچی میں مختلف واقعات میں دس افراد جاں بحق ہوئے، زیادہ تر ہلاکتیں کرنٹ لگنے سے ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں تین دن کی بارش کے دوران مختلف حادثات میں10 افراد جان کی بازی ہارگئے، مون سون کے چوتھے اسپیل کے تحت تیسرے روز بھی شہر کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس کی وجہ سے ایک بار پھر شہر کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، ٹریفک جام ہوگیا جس کے سبب مسافروں کا منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوا۔ بارشوں کا سلسلہ شہر کے مضافاتی علاقوں سے شروع ہوا جس کے بعد شہر بھر میں کہیں درمیانی اور کہیں تیز بارشیں ہوئیں۔

ریسیکیو ذرائع اور انتظامیہ کے مطابق 3 افراد بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے جبکہ 12 سالہ بچہ بارش سے جمع ہونے والے پانی میں ڈوب کر انتقال کرگیا۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات کی شام 2 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے، گلستان جوہرمیں گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، کٹی پہاڑی پرکرنٹ لگنے سے 13 سالہ لڑکا انتقال کرگیا جبکہ جمعہ کو مختلف حادثات میں 7 افراد جان سے گئے۔

میوہ شاہ قبرستان کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، لانڈھی نمبر4 میں دکان کےشٹرسے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، سٹی کوٹ اور سول اسپتال کے قریب کرنٹ لگنےسے2افرادانتقال کرگئے۔

ایک بچہ سرجانی ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہوا بنارس میٹروسنیماکے قریب ندی میں ڈوبنےسے6 سالہ بچہ جاں بحق ہوا، ملیرماڈل کالونی میں دوپہرکوکرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

اس کے علاوہ گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوا، آج صبح بلدیہ اتحاد ٹاون میں ایک شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز بارش کے بعد مختلف سڑکوں پر پانی تاحال موجود ہے، اولڈ سٹی ایریا میں بارش کا پانی سڑکوں پر کھڑا ہے، شارع فیصل پر مختلف مقامات پر تاحال بارش کا پانی موجود ہے، گورا قبرستان قیوم آباد کی سڑک کورنگی روڈ پر پانی جگہ جگہ موجود ہونے کے باعث ٹریفک کی آمدورفت میں کافی پریشانی کا سامنا ہے۔

Comments

- Advertisement -