اشتہار

کراچی میں بارش، دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں وقفے وقفے سے مختلف علاقوں میں بارش جاری ہے، شاہ فیصل کالونی میں دیوار گرنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ناظم آباد، لسبیلہ، لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل کالونی سمیت کئی علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شاہ فیصل کالونی میں دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 2 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ عزیز آباد گلشن شمیم کے علاقے میں تیز ہواؤں کے سبب سائن بورڈ گرگیا جس کی زد میں آکر چار افراد زخمی ہوگئے اور ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ مون سون کو دوسرا طاقتور اسپیل اس وقت سندھ کے مشرقی حصے پر موجود ہے۔

محکمہ موسمیات نے ہیوی مون سون رین الرٹ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ شمال مشرقی بحیرہ عرب رن آف کچ راجستھان میں شدت اختیار کرچکا ہے۔

کراچی والے تیار ہوجائیں! مون سون بارش کا سسٹم شدت اختیار کرگیا

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہفتے کی شام اور رات سے سسٹم میں شدت آنے کے سبب ہیوی بارشوں کے اسپیل متوقع ہیں، جس سے کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں کے نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں