تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

کینیا میں شدید بارشیں، سیلاب اور تودے گرنے سے 60 افراد ہلاک

نیروبی : افریقی ملک کینیا میں شدید بارشوں، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 60افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

خبررساں ادارے کے مطابق کینیا میں شدید بارشوں نے سیلاب کی صورت اختیار کرلی ہے، سیلابی ریلے میں بہنے اور مٹی کے تودے گرنے کے مختلف واقعات میں 60 افراد کی زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ کئی افراد لاپتہ ہیں۔

ویسٹ پوکوٹ کے علاقے میں دو روز پہلے بارش کاسلسلہ شروع ہوا جس سے متاثرہ علاقے میں مٹی کے تودے گرنے اور سیلابی ریلے سے چارپل بہہ گئے۔

علاقے میں ابھی بھی بعض دیہات سے شاہراہوں تک رسائی نہیں ہے۔ شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں کئی مقامات پر سڑکیں اور پل بھی ٹوٹ گئے، جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں دشواری پیش آ رہی ہے، حکومت کی جانب سے متاثرین کی امداد کے لئے ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ مشرقی افریقہ میں اس سال معمول سے کہیں زیادہ بارشوں کے سبب کم از کم ایک ملین افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -