اشتہار

تیز بارش کے دوران عمارت گرگئی : لوگ ملبے تلے دب گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی میں شدید موسلادھار بارش کے دوران ایک عمارت گرنے سے 6 افراد ملبے تلے دب گئے، ریسکیو عملے نے 4افراد کو بحفاظت نکال لیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں طوفان کے بعد سے تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں شدید بارش کے دوران ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے، راجواڑی کالونی میں تین منزلہ عمارت کا کچھ حصہ منہدم ہو گیا۔

عمارت گرنے کے نتیجے میں چھ افراد ملبے تلے دب گئے، اطلاع ملتے ہیں امدادی ٹیمین جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور فوری کارروائی کرتے ہوئے 4فراد کو ملبے سے نکال لیا۔

- Advertisement -

اس حوالے سے مہاراشٹر کے وزیر نے میڈیا کو بتایا کہ چار افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ دو افراد ابھی بھی اندر پھنسے ہوئے ہیں،ریسکیو کا کام جاری ہے۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم کیمروں کی مدد سے پھنسے ہوئے افراد کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں، تین ٹیمیں مسلسل کام کر رہی ہیں، عمارت گراؤنڈ فلور مکمل طور پر منہدم ہوگیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امدادی کاموں میں تاخیر ہو رہی ہے۔

ممبئی میں مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے، ٹریفک پولیس انتظامیہ نے گاڑی چلانے والوں کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ سیلابی سڑکوں سے متعلق باخبر اور محتاط رہیں، خاص طور پر فلائی اوور کے نیچے سے گزرتے ہوئے انتہائی احتیاط سے کام لیں۔

دن اور رات کی بارش کی وجہ سے درخت بھی سڑکوں پر گرگئے ہیں، جو گاڑی چلانے والوں کے لیے بہت خطرناک ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں