اشتہار

کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش سے متعلق پشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت بدین ٹھٹہ سجاول حیدرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے، 29 جولائی تک مطلع جزوی ابر آلود اور ہلکی بارش اوربوندا باندی کا امکان رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کاشدید بارش کاباعث بننے والا کم دباؤ مغرب میں عمان کی جانب بڑھ گیا جب کہ مغربی راجستھان پر بننے والا کم دباؤ بھی شمال مغربی راجستھان اور شمال مشرقی سندھ پر موجود ہے۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 2 سے 3 دن نواب شاہ ،خیرپور ،سکھر لاڑکانہ اور دیگر اضلاع میں بارش ہوسکتی ہے۔ خضدار لسبیلہ حب اور کیرتھر رینج میں مسلسل شدید بارشوں حب ڈیم پر دباؤ ڈال سکتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں