ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری، سیاح پھنس گئے

اشتہار

حیرت انگیز

سوات: مالم جبہ میں شدید برفباری کے باعث سیاح پھنس گئے، گزشتہ 10 گھنٹے سے محصور 6 سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو 1122 نے سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے، اس وقت ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔

ڈی سی سوات نے سیاحوں سے محتاط سفر کرنے کی ہدایت کی ہے، ایمرجنسی کی صورت میں ڈپٹی کمشنر سوات کنٹرول روم اور ریسکیو 1122 سے رابطہ کرنے کا کہا ہے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ گجرات شہر اور گردو نواح میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

کالام میں 4فٹ، مالم جبہ میں 3فٹ برف پڑ چکی ہے، بالائی سوات نے برف کی سفیدچادراوڑھ لی ہے، برفباری سے جنت نظیر وادی سوات کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

چلاس دیامر کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش، برفباری کا سلسلہ جاری ہے، بابوسر ٹاپ، بٹوگاہ ٹاپ، فئیری میڈو، نانگاہ پربت پر بھی برفباری جاری ہے۔

چلاس میں سب ڈویژنزداریل اور تانگیر میں بارش اور پہاڑوں برفباری کی صورتحال ہے، جبکہ شہر اور گردو نواح میں رات گئے سے ہلکی ہلکی بارش کاسلسلہ جاری ہے۔

کوہستان کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے متاثر ہونے والی شاہراہ قراقرم مختلف مقامات پربند کردی گئی ہے، جبکہ اپرکوہستان کے علاقے سازین، لوٹرکے مقام پربارشوں سے لینڈسلائیدنگ کی صورتحال ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں