منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

بارش برسانے والا سسٹم آج رات ملک میں داخل ہوگا، محکمہ موسمیات کی وارننگ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے آج رات سے ملک میں بارش برسنے کا امکان ظاہر کردیا جو وقفے وقفے سے منگل تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آج رات سے منگل تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمے کا کہنا ہے کہ گندم کی کاشت کے بارانی علاقوں میں بارش مفید رہے گی۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب کے علاقوں اور بالائی سندھ میں تیز ہواؤں کے بارش کا امکان ہے جبکہ، کشمیر،گلگت بلتستان،کےپی کےنہری اور بارانی علاقوں میں بارش، ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ اسلام آبادسمیت خطہ پوٹھوہار میں اتوار سے منگل تک آندھی، بارش کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کےپی،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقا مات پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں