تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

انڈونیشیا میں مٹی کا تودہ گرنے سے 10 افراد ہلاک، متعدد لاپتا

جکارتہ: انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں مٹی کا تودہ گرنے سے 10 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا میں مسلسل بارش کی وجہ سے مرکزی جزیرے جاوا میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 16 لاپتا ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں اور خراب موسم کے باعث امدادی کاموں میں تاخیر ہوئی، جائے وقوعہ پر امدادی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے اور متاثرین کا پتا لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مٹی کے تودے سے 10 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ 4 بچوں سمیت درجنوں افراد لاپتا ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی انڈونیشیا میں مٹی کا تودہ گرنے کے واقعے میں 21 افراد ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئے تھے۔ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بے گھر ہونے والوں کے لیے ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ انڈونیشیا میں جزیروں کی تعداد 17 ہزار ہے اور ہر سال زلزلوں، سونامی اور بارشوں کی وجہ سے سیکڑوں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں جب کہ 15 جنوری کو آنے والے خوفناک زلزلے میں 35 سے زائد افراد ہلاک اور 600 زخمی ہوگئے تھے اور اکتوبر 2018 میں سونامی نے 5 ہزار سے زائد افراد کی جانیں نگل لی تھیں۔

Comments

- Advertisement -