جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، ٹھنڈی ہواؤں سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں آج صبح سے ہی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث موسم سہانا ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کلفٹن، ڈیفنس، میٹھادر، کھارادر، ٹاور، صدر، گلشن اقبال، شاہراہ فیصل، یونیورسٹی روڈ، ڈاک خانہ، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، سائٹ ایریا سمیت اطراف میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح سویرے 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد اور 26 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

کراچی میں موسلادھاربارش کی پیشگوئی، رین ایمرجنسی نافذ

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے اتوار سے سندھ اور بلوچستان کے وسطی وشمالی اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی تھی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اتوار سے منگل تک کراچی، حیدرآباد، میرپور، ٹھٹھہ اور بینظیرآباد میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں