تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

بارش کا پانی : سخی حسن قبرستان میں پچاس ہزار سے زائد قبریں ڈوب گئیں

کراچی : شہر قائد میں حالیہ بارش کے بعد کراچی کا قدیم قبرستان بھی محفوظ نہیں رہا، سیوریج کے پانی میں سخی حسن قبرستان میں پچاس ہزار سے زائد قبریں ڈوب گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ اور کراچی میں مسلسل تیز بارش کے بعد بارش کا پانی سیلاب کی صورت اختیار کرگیا، پورا شہر کسی بڑی جھیل کا منظر پیش کر رہا ہے، جگہ جگہ کھڑے ہوئے بارش کے پانی کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اس کےعلاوہ کراچی کا سب سے بڑا قبرستان بھی زیر آب آگیا، شہر قائد میں نالوں کی صفائی نہ ہونے سے نالوں کا پانی بھی بارش کے پانی کے ساتھ سخی حسن قبرستان میں داخل ہوگیا۔

قبرستان میں گندا پانی بھرنے سے50ہزار سے زائد قبریں زیر آب آگئیں، یہی نہیں80ایکڑ پر محیط قبرستان میں ایک لاکھ قبریں زیرآب آنے کا خدشہ ہوگیا۔ متعلقہ حکام کے مطابق قبرستان کے تین حصے گندے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں حالیہ بارش کے دوران مختلف واقعات میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے، ڈیفنس، گلستان جوہر اور خاموش کالونی میں 3 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔

محمود آباد اور پاپوش نگر میں کرنٹ لگنے سے 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، ملیر میں بھی کرنٹ لگنے سے 2 بچے جاں بحق ہوئے۔

Comments

- Advertisement -