جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کراچی میں گزشتہ 24گھنٹے کی بارش کے اعدادوشمار جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد میں گزشتہ 24گھنٹے کی بارش کے اعدادوشمارجاری کردیے گئے جس میں بتایا گیا کہ کراچی میں سب سے زیادہ بارش پی اے ایف فیصل بیس پر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پی اے ایف فیصل بیس پر سب سے زیادہ 230 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، کیماڑی میں169 اور سرجانی ٹاؤن میں 195ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

اسی طرح نارتھ کراچی میں167 اور ناظم آباد میں162ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی، پی اے ایف مسرور بیس154، صدر میں142ملی میٹر، لانڈھی میں126، اولڈائیرپورٹ پر121 اور یونیورسٹی روڈ میں 105ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔

کراچی میں طوفانی بارش18 افراد کی جان لے گئی

کراچی کے علاقے سعدی ٹاؤن میں105، جناح ٹرمینل104 اور گلشن حدید49ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

خیال رہے کہ شہر قائد میں گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارش میں ہونے والے مختلف حادثات میں 18 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

کراچی میں جمعرات کی صبح سے موسلادھار بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 200 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی جس کے بعد شہر کی اہم سڑکیں اور شاہراہیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں