ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کشمش خون کی کمی دور کرنے میں معاون

اشتہار

حیرت انگیز

خون کی کمی جسمانی افعال کو متاثر کرسکتی ہے اور بہت سے مسائل کا سبب بن سکتی ہے، ماہرین کے مطابق باقاعدگی سے کشمش کھانے سے خون کی کمی دور ہوتی ہے۔

خون کی کمی کو پورا کرنے سے پہلے اس کی علامات کا جاننا ضروری ہے، کیونکہ خون کی کمی کی علامات عام بیماریوں کی طرح ہی ہوتی ہیں۔

اس کی علامات مندرجہ ذیل ہوسکتی ہیں۔

- Advertisement -

خون کی کمی کی وجہ سے سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے۔

دراصل جسم میں آئرن اور وٹامن کی کمی کی وجہ سے جسم ہیمو گلوبن کی مقدار بنانے میں ناکام ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے جسم کو مناسب مقدار میں آکسیجن نہیں مل پاتی اور اسی وجہ سے سانس لینے میں مشکلات پیش آتی ہیں اور سر چکراتا ہے۔

جسم میں تھکاوٹ محسوس کروانے میں انیمیا نامی بیماری کا عمل دخل ہوتا ہے جبکہ تحقیق میں یہ بات بھی بتائی گئی کہ یہ تھکاوٹ مختلف طرح سے واضح ہوتی ہے۔

اس تھکاوٹ کی وجہ وٹامن بی 12 یا آئرن کی کمی ہے جو خون کی کمی کی طرف اشارہ ہو سکتا ہے۔

اگر آپ کے جسم کو مناسب مقدار میں خون نہیں مل رہا، تو جلد بھی زرد پڑ سکتی ہے۔ آئرن یا وٹامن بی 12 کے بغیر جلد تک مناسب خون نہیں پہنچ پاتا جو کہ جلد کی رنگت میں تبدیلی کا باعث بن سکتا ہے۔

جسم میں سرخ خلیات کی کمی کی وجہ سے دل کو زیادہ کام کرنا پڑتا ہے، تاکہ خون کی روانی کو ممکن بنایا جا سکے، اسی لیے اس صورتحال میں دل کی دھڑکن معمول سے زیادہ ہو جاتی ہے، اور پھر سینے میں درد ہو سکتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق خون کی کمی کے باعث دل کے امراض کی وجہ سے موت کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

اگر یہ تمام علامات آپ میں موجود ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ خون کی کمی کا شکار ہیں۔ خون کی کی دور کرنے کے لیے کشمش بہترین ہے۔

کشمش آئرن سے بھرپور میوہ ہے جو خون کی کمی دور کرنے کے لیے اہم ترین جز ہے، کشمش کو آسانی سے دلیے، دہی یا کسی بھی میٹھی چیز میں شامل کر کے کھایا جاسکتا ہے۔

کشمش کو ویسے کھانے سے بھی منہ کا ذائقہ بہتر ہوتا ہے تاہم ذیابیطس کے شکار افراد کو یہ میوہ زیادہ کھانے سے گریز کرنا چاہیئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں