لاہور: لائسنس کے بغیر شیر کا بچہ اور اسلحہ رکھنے کے جرم میں گرفتار رجب بٹ نامی ٹک ٹاکر کو بڑا ریلیف مل گیا۔
محکمہ وائلڈ لائف کے ہمراہ پولیس ٹیم نے رجب بٹ کے گھر پر چھاپہ مارا تھا اور اس دوران غیر قانونی شیر کا بچہ تحفے میں لینے پر ان کو گرفتار کیا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ ٹک ٹاکر کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کیا گیا جبکہ چونگ پولیس نے ملزم کو تھانے منتقل کیا تھا۔ ملزم سے غیر قانونی کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ نامی ٹک ٹاکر گرفتار!
پولیس نے ملزم کے خلاف ناجائز کلاشنکوف رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔
تاہم اب پولیس نے بتایا کہ ٹک ٹاکر رجب بٹ کو گرفتاری کے چند گھنٹے بعد شخصی ضمانت پر رہا کیا گیا۔
یاد رہے کہ حال ہی میں رجب بٹ نے اپنی شادی پر خطیر رقم خرچ کی، شادی کے تمام فنکشنز میں لوگوں پر پیسے پھینکنے پر ان پر تنقید بھی کی گئی۔