پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

اسپیکر قومی اسمبلی کی پی ٹی آئی کو پارلیمان واپسی کی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کو پارلیمان میں واپسی کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل پارلیمان کے پاس ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر پارلیمان میں واپسی کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے ان کے پاس مینڈیٹ ہے وہ پارلیمان میں واپس آئیں کیونکہ ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کا ہمارا فورم پارلیمان ہے اور تمام مسائل کا حل موجود ہے۔ اسے نظر انداز کرکے آگے نہیں بڑھا جاسکتا ہے۔

راجا پرویز اشرف نے کہا کہ تمام مسائل کا حل پارلیمان کے اندر تلاش کرسکتے ہیں۔ بطور اسپیکر تمام سیاسی جماعتوں سے گزارش ہے کہ سیاست میں ٹھہراؤ لائیں۔ اس وقت چھوٹے چھوٹے مفادات کو پس پشت ڈالنے کی ضرورت ہے۔ بڑے مقصد کیلیے اکٹھا ہونا وقت کی ضرورت ہے۔ ایسا ماحول بنایا جائے جس میں بڑے مقصد کیلیے اکٹھے ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان کو نظر انداز کرنے سے غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوتی ہے۔ 2008 میں ہماری اور پھر ن لیگ نے بھی 5 سالہ مدت پوری کی۔ اب وقت سے پہلے اسمبلی تحلیل کی تو جمہوریت میں استحکام نہیں آئے گا۔ ضروری ہے کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں کیونکہ اس سے ہی نظام مضبوط ہوگا۔

راجا پرویز اشرف نے مزید کہا کہ معاشی استحکام کیلیے تمام جماعتیں پارلیمان میں آئیں اور تمام سیاسی جماعتوں کو اتفاق رائے سے معاملات کو سنبھالنا چاہیے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اگر اطلاع ہو کہ استعفیٰ دینے والے پر دباؤ ہے تو قبول نہیں کروں گا۔ ہم مل کر متفقہ لائحہ عمل بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے بیک ڈور مذاکرات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جس طرح میڈیا چینل ہوتے ہیں ویسے ہی بیک ڈور چینل بھی ہوتے ہیں اور ایسا ہمیشہ ہوتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں