کراچی : انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے ایران میں بھارتی ایجنسی را کے ایجنٹ کی موجودگی کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد بھی ایران میں مفروری کاٹ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ ایران میں بھارتی ایجنسی راکےایجنٹ موجودہیں،بی ایل اےاوردیگربلوچ علیحدگی پسندتنظیمیں بھی موجود ہیں۔
انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد بھی ایران میں مفروری کاٹ رہے ہیں، چینی قونصلیٹ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کا تعلق بھی ایران سے تھا۔
انھوں نے مزید بتایا کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج کے حملہ آور تقریباً دو سال تک ایران میں روپوش تھے جبکہ کراچی یونیورسٹی خودکش حملہ میں ملوث گرفتارملزم دادبخش پاکستان سےایران گیا تھا۔
راجہ عمر خطاب نے کہا کہ ایران میں کئی دہشت گرد پاکستان میں فرقہ وارانہ دہشت گردی میں ملوث ہیں، ایک اسلامی ملک کے سفارت کار کو کراچی میں قتل کیا گیا تھا، قتل میں ملوث دہشت گرد بارہ سال سے ایران میں موجودہیں۔